15 دسمبر، 2012، 2:14 PM

مصر

مصر میں آئین کے مسودے پر ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ جاری

مصر میں آئین کے مسودے پر ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ جاری

مہر نیوز/ 15 دسمبر/ 2012ء: مصر میں آئین کے مسودے پر ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ، عوام کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کے لیے قطاروں میں موجود ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصرالیوم کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں آئین کے مسودے پر ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ، عوام کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کے لیے قطاروں میں موجود ہے۔مصر کے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہونے والی ووٹنگ میں ووٹرز کو 'ہاں' یا' نہ' میں جواب کی اجازت ہے۔قاہرہ ، اسکندریہ سمیت 8 صوبوں میں پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے ،،ٹرن آوٹ کے حساب سے ووٹنگ کا وقت بڑھایا بھی جاسکتا ہے ،جبکہ ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ 22 دسمبر کوہوگا، صدر محمد مرسی کے مخالفین اس ریفرنڈم کے سخت مخالف ہیں۔

News ID 1766647

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha